• news

انگور اڈا گیٹ مستقل کھولنے پر 9 قبائل کا گرینڈ جرگہ، عائدین، علماء کی شرکت 

لدھا (نامہ نگار) لوئر وزیرستان وانا میں آج انگوراڈا گیٹ کو مستقل طور پر کھولنے اور اس میں حائل روکاوٹیں دور کرانے کے لئے احمد زائی وزیر کے9  قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں قبائلی عمائدین اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ سوموار کے دن وانا بازار میں9 قبائل کا دوسرا بڑا گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں احمد زائی وزیر کے سارے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ انگور اڈا گیٹ پچھلے5 ماہ سے بند ہے جس سے اب تک قومی خزانہ کو100  ارب سے زائد نقصان پہنچا ہے اور تجارت سے وابستہ لوگوں کو ساڑھے پانچ ارب روپے کے قریب نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ صرف انگور اڈا گائوں میں گیٹ کی بندش کی وجہ سے پانچ ہزار غریب افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور انگور اڈا کاروبار سے وابستہ مقامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ آج کے جرگہ میں معتبر ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے علاوہ، وانا میں ہوٹلز، گودام، پٹرول پمپ، سروس سٹیشنز انگور اڈا گیٹ پر تجارت نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں جنگ زدہ قبائلی نوجوان بے روزگار ہو کر تنگدستی و افلاس کے دن گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن