پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ
پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان ریلوے نے شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے محکمے کو سالانہ 1ارب روپے کی بچت ہوگی ،100 مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے ، ریلوے ہاوسنگ کالونیوں، اسپتال اور دفاتر میں سولر پینل لگائے جائیں گے، یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کے مالیاتی خسارہ کماور آمدنی میں اضافہ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔پشاور ڈویژن میں مختلف مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہیں ۔ پشاور کینٹ ، سٹی ، نوشہرہ ، اٹک سٹی کے سٹیشنوں پر سولر پینل لگائے جائینگے ۔