• news

یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ سمیت 4 افراد فیصل آباد ائرپورٹ سے گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے22 مارچ کو ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیبیا سے آنے والے 3 ملزموں کی شناخت پر ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم لیبیا سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔ ملزموں میں ندیم عباس، محمد اویس اور ضیغم شامل ہیں جن کو 22 مارچ کو ہونے والے کشتی حادثے میں ریسکیو کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم ندیم عباس نے انکشاف کیا کہ محمد بلال نامی سمگلر نے یونان براستہ لیبیا بھجوانے کے 25لاکھ روپے ان سے ہتھیائے تھے۔ ایف آئی حکام نے ملزم کی نشاندہی پر محمد بلال، سلمان نامی ایجنٹ کو فیصل آباد ائرپورٹ کی پارکنگ سے ہی گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن