• news

ڈ یر ہ اسما عیل خان،اراضی تنا زعہ پر  جر گہ کے دوران فا ئر نگ،ایک شخص قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار )مغل کوٹ کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ کے دوران دو فریقین میںراضی نامہ کرانے والے ثالثان فائرنگ کی زد میں آگئے،1شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مغل کوٹ میں شاہ چل راغہ گائوں سپین کلہ مغل کوٹ کے رہائشی نادر خان شیرانی ولد رمضان نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ صبح ہمارے علاقہ میں فریقین کے مابین اراضی کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا شروع تھاجس میں ایک گروپ کے ملزمان جو کہ مسلح باآتشیں تھے اس دوران میں اور میرا بھائی 53سالہ منرل خان شیرانی فریقین کی خلاصی کیلئے گئے لیکن دونوں فریقین سخت غصہ میں تھے، دونوں فریقین نے اپنا اپنا اسلحہ تان کر ہم پر فائرنگ کردی ،میں و دیگر خوش قسمتی سے بچ گئے جبکہ میرا بھائی منرل خان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر رحم داد ، عبدالرحیم اور عبدالرزاق اقوام شیرانی زخمی ہوگئے ،جن کو فوری طورپر مفتی محمو د ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن