• news

بیسا کھی محبت اور بانتنے کا تہوار امن وسلامتی کا م پیغام دیتا : صدروزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد پیش کی ہے۔بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بیساکھی کا تہوار امن و سلامتی، خوشیوں اور محبت کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، پاکستان اقلیتوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔صدر مملکت  نے کہا کہ ملک پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو مبارک پیش کرتا ہوں، دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔شہباز شریف  نے کہا کہ حکومت بیساکھی رسومات ادا کرنے کیلئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن