• news

زیر قبضہ  جہاز پر  2 پاکستانوں کی موجودگی، اسلام آباد نے معاملہ ایران کیساتھ اٹھا دیا‘ جلد رہائی متوقع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ایرانی افواج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے بحری جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایرانی سفارتخانے کو دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہو گئیں۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔ دونوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن