• news

بلوچستان، پنجاب ، خیبر پی کے میں ژالہ باری لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے:ملک رشید کامران مجید،عاقب سرور پیا ، عمر اکبر خان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید،کامران مجید،عاقب سرور پیا اور عمر اکبر خان نے بلوچستان، پنجاب اور خیبر پی کے میں بارشوں اور ژالہ باری میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ ایمرجنسی اقدامات کے تحت وہاں کے مقامی لوگوں کو فوری ریلیف پہنچا یا جائے اور متاثرین کی مدد کی جائے۔
 انہوں نے بلوچستان میں باغات اور پنجاب میں گندم کی فصل کے نقصان پر کسانوں، کاشتکاروں کی حکومت کی جانب سے مدد کا بھی مطالبہ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن