• news

بس ‘موٹر سائیکل کے درمیان تیز رفتاری ‘نوجوان جاںبحق

لاہو(نامہ نگار) ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان 28 سالہ بابر موقع پر دم توڑ گیا ہے۔متوفی شاہدرہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن