اقتصادی ترقی و خوشحالی کیلئے خطے میں پائیدار امن کا قیام لازمی شرط ہے:افتخار علی
لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کیلئے خطے میں پائیدار امن کا قیام لازمی شرط ہے۔
مسلم خان بنوری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا طویل عرصے سے عدم استحکام اور تنازعات سے دوچار ہے اور یہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اس عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔