• news

 پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس‘اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے جاری  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ ذاتی ویلفیئر پراجیکٹس نہ رکھنے والے اضلاع اور یونٹس کو پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے ہر ماہ رقم دی جاتی ہے، یہ رقم پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور بچوں کے تعلیمی سکالرشپس پر خرچ کی جا رہی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ٹیلی کمیونیکیشن ، انویسٹی گیشن پنجاب کو 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کو 5 لاکھ فی کس روپے فی کس جاری کئے گئے۔ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع سے تمام اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز کو معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ ان اضلاع اور فورسز میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو ویلفیئر کی مد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پیپر-دی نیشن