• news

 ای چالان نادہندگان کو لائسنس ‘پولیس سروسز میسر نہیں ہونگی : عمارہ اطہر 

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ اب ای چالان جمع نہ کروانے تک لائسنس و دیگر پولیس سروسز میسر نہیں ہونگی۔ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس و دیگر سہولت میسر نہیں ہوگی۔ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیاہے۔اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔
 گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن