• news

سڈنی، چاقو حملے میں زخمی پاکستانی گارڈ فراز چل بسا، ہلاکتیں 8 ہو گئیں

سڈنی (آئی این پی) آسٹریلوی شہر سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں گزشتہ روز چاقو بردار شخص کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز احمد طاہر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر   8افراد جان سے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز احمد طاہر سڈنی کے رائل پرنس ایلفرڈ ہسپتال میں زیر علاج تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جب کہ دوسرا زخمی گارڈ طٰحٰہ عمر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق شاپنگ سینٹر پر حملے کا کوئی مقصد سامنے نہیں آ سکا۔ 

ای پیپر-دی نیشن