فیشن کی دنیا کے بے تاج اطالوی بادشاہ رابرٹوکوالی چل بسے
لندن (نیٹ نیوز) فیشن کی دنیا کے بے تاج اطالوی بادشاہ رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔ میڈونا، بیونسے اور سنڈی کرافورڈ سمیت بے شمار شوبز ستاروں کے پسندیدہ کوارلی دلکش اور اینیمل پرنٹ ڈئزائن کے حوالے سے مشہور تھے۔ انہیں بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔ رابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے 1970ء کی دہائی میں لیبل متعارف کرایا اور ریئل اسٹیٹ میں بھی نام کمایا۔