کائنات کی تمام رحمتیں آپکی ؐشان ِ مبارک کا صدقہ ہیں،پیر نقیب الرحمن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ کائنات میں موجود تمام رحمتیں حضور نبی کریمؐ کی شان ِ مبارک رحمت اللعالمین کا صدقہ اور حصہ ہیں۔ غور طلب بات ہے کہ محسن اعظم انسانیت کس قدر عظیم رہنمائی فرما رہے ہیں کہ حضور نبی کریم ؐکی سچی غلامی اختیار کرنے والے کبھی بھی کسی صورت دوسروں کے لیے باعث تکلیف اور پریشانی نہیں ہوتے۔ دوسروں کی عزتیں نہیں اچھالتے اور اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار سے مخلوق ِ خدا کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکے روز ہفتہ وار درس ِ حدیث ِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیامحفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی، افواج پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لیے خصوصی دعا کی۔