• news

روسی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

لندن‘ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے پر ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ناظم الامور کو اسرائیل پر حملے کے خلاف مذمت و احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایرانی حملے میں اردن اور عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی اور ایرانی وزرزاء خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے خبردار کیا۔ روس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا، نئی اشتعال انگیز کارروائیوں سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشیدگی کی وجوہات ختم کرانا سلامتی کونسل کی ترجیح ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن