• news

شیخوپورہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کی جان لے لی

فیروز والہ‘ شیخوپورہ (نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میاں کالونی میں گزشتہ رات خاوند نے گھریلو ناچاقی پر مشتعل ہو کر اپنی بیوی کو گلے میں پھندا ڈالنے کے بعد چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا ہے۔ 70 سالہ رانا محمد رفیق کا اپنی 45 سالہ بیوی زینب سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن