ماموں کانجن: خواتین پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پرتھانیدار گرفتار
ماموں کانجن (نامہ نگار) خواتین پر وحشیانہ تشدد کرنے اور بیگناہوں کو منشیات کے بوگس مقدمات میں جیل بھجوانے والا اے ایس آئی گرفتاری کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے اے ایس آئی محمد سلیم نے دیگر 9 اہلکاروں کے ہمراہ چک511/2 میں ملزم اصغر کورائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران خواتین کو ڈنڈوں، ٹھڈوں اور تھپڑوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن محمد علی ضیاء نے ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ریڈنگ پارٹی پر مقدمہ درج کراتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔ اے ایس آئی محمد سلیم کو ایس ایچ او رائے آصف نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔