• news

فیصل آباد: بیوی ناراض ہو کرمیکے چلی گئی‘ شوہر دل کادورہ پڑنے سے چل بسا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) بیوی ناراض ہو کر بچوں سمیت میکے چلی گئی‘ شوہر دل کادورہ پڑنے سے چل بسا‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزکالونی کا رہائشی 50سالہ فیصل مسیح کچھ عرصہ سے بیمار تھا اور اسلام آباد سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہا، گزشتہ روز اسکی اہلیہ شوہر سے ناراض ہو کر بچوں کو لیکر میکے چلی گئی تو شوہر مبینہ طور پر صدمہ برداشت نہ کر سکا۔ دوائی لینے جا رہا تھا کہ راستے میں دل کا دورہ پڑا اور سڑک پر گر گیا تو راہ گیروں کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر-دی نیشن