• news

لاہور ٹیکس بار کا مارچ کی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

لاہور( این این آئی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو مارچ 2024کی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے خط ارسال کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،نائب صدر انیب اختر انصاری، جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد ، فنانس سیکرٹری محمد حسن یوسف اور جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 15اپریل پہلا ورکنگ ڈے ہے  جس کی وجہ سے ٹیکس پیئرز کیلئے مقررہ تاریخ تک مارچ کی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانا ممکن نہیں ۔ درخواست ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانچ روز کی مزید توسیع دی جائے تاکہ مارچ کے لئے مقررہ تعداد میں ٹیکس ریٹرنز جمع ہو سکیں ۔ اس اقدام سے ٹیکس پیئرز آسانی کے ساتھ اپنی ریٹرنز جمع کراکے قومی ذمہ داری پوری کر سکیں گے۔ خط کی کاپی ممبر (پالیسی )ان لینڈ ریو نیو اور ممبر ( آپریشنز) کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن