آسٹریلوی ارب پتی کا بحری جہاز ’’ٹائی ٹینک ٹو‘‘ بنانے کا اعلان‘ لاگت ایک ارب ڈالر آئے گی
کینبرا (اے پی پی) آسٹریلیا کے ارب پتی تاجر کلائیو پامر نے ٹائی ٹینک 2جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کلائیو پامر نے اس بات کا اعلان سڈنی اوپرا ہاؤس میں کیا‘ انہوں نے کہا وہ پْراعتماد ہیں کہ آئندہ برس کے آغاز میں ہونے والی اس بیڑے کی تعمیر کے لیے شپ یارڈ حاصل کر لیں گے۔اس بحری جہاز کا پہلا سفر جون 2027ء میں 1912 میں غرق ہونے والے بدقسمت ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ساؤتھمپٹن سے نیو یارک تک ہوگا۔کلائیو پامر کے مطابق 56 ہزار ٹن وزن کے اس جہاز پر 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک لاگت آئے گی۔