لائیو شو میں اینکر نے رپورٹر بہن کو کلائی پر بندھی گھڑی واپس مانگ لی
لاہور (نیٹ نیوز) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں غیر ملکی ٹی وی سے وابستہ دو سپورٹس جرنلسٹ بہنوں کے درمیان براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ کینڈرا اینڈریوز سپورٹس کمپلیکس سے لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ تب سٹوڈیو میں موجود ان کی بہن اینکر ملیکا اینڈیوز نے اسے اپنی گھڑی پہنے ہوئے دیکھ لیا اور پوچھا ’’کیا یہ میری گھڑی ہے؟‘‘ کینڈرا اس دعوے کی تردید کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کی مسکراہٹ اس کوشش کو مشکوک بنا دیتی ہے۔ ملیکا اینڈریوز نے قومی بہن بھائیوں کے دن کے موقع پر اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا یہ گھڑی اب تمہاری ہوئی، پیاری بہن خوش رہو۔