• news

چھانگا ما نگا ، لڑکی زیادتی کے بعد قتل بوسیدہ نعش جنگل سے برآمد: الہ آباد ، باپ بہنوئی کی درندگی

قصور+ الٰہ آباد+ ٹھینگ موڑ+ فیروزوالہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چھانگا مانگا کے جنگل سے لڑکی کی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ کھیت نمبر 5 سے ملی۔ نعش تقریباً ایک ہفتہ پرانی لگتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نعش کو جنگل میں پھینکا گیا۔ لڑکی کی نعش نیم برہنہ ہے۔ متوفیہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے ٹیموں کو طلب کر لیا۔ موقع سے تمام شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی میاں پارک میں مالک مکان نے بیوہ خاتون کرایہ دار کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ بیوہ خاتون (ن) گھر میں اکیلی تھی مالک مکان گلزار حسین نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کی ملزم گلزار حسین بعد میں کئی ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جس سے خاتون حاملہ ہو گئی۔ فیروز والا پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ شرقپور روڈ کی آبادی بھوے شاہ میں 13 سالہ لڑکے سبحان عباس محنت کش کی 8 سالہ بیٹی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ زبردستی کر ڈالی ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ الہٰ آباد ٹھینک موڑ میں 20 سالہ (س) سے مبینہ طور پر والد اور بہنوئی کی زیادتی، سات ماہ کی حاملہ ہو گئی۔ سٹی پولیس چونیا نے والد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ چونیاں محلہ اقبال ٹاؤن کی رہائشی (ز) نے پولیس کو درخواست دی کہ میری بیس سالہ بیٹی (س) نے بتایا وہ سات ماہ کی حاملہ ہے۔ میرا والد منور اور بہنائی ظفراقبال عرف خبیب دونوں میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ ملزم ظفر اقبال ابھی گرفتار نہ ہو سکا مقدمہ کے تفتیشی علی رضا گیلانی نے کہا والد اور بہنوئی دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا اور گنہگار کا چالان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن