• news

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں: مراد علی شاہ 

 سیہون(این این آئی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اپنے والد کی برسی کے موقع پر سیہون پہنچے، انہوں نے اپنے والد کی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اقتدار میں حمایت اور طاقت کاغلط استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کے بجائے طاقت کا استعمال کیا اور اپنے لئے مسائل پیدا کیے۔تحریک انصاف کی جانب سے مہبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے

ای پیپر-دی نیشن