• news

حافظ آباد سٹیشن پر مسافروں کا رش، متعدد زخمی، سینکڑوں ٹکٹیں واپس 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ایکسپریس میں بوگیوں کی کمی کے باعث گزشتہ روزحافظ آباد سٹیشن پہنچتے ہی شدید دھکم پیل شروع ہو گئی جس سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے جبکہ تین سوسے زائد مسافر ٹکٹیں واپس کرگئے۔ انجمن نوجوانان کے بانی عبدالجبار رضا، اہلسنت کے عالم دین علامہ عبدالقیوم بھٹی اور ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد اختر نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایکسپریس میں بوگیاں بڑھائی جائیں اور فیصل آباد حافظ آباد سیکشن پر مزید نئی گاڑیاں چلائی جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن