تھر میں غذائی قلت‘ بیماریوں سے مزید 4 بچے انتقال کر گئے
تھرپارکر (نیٹ نیوز) تھرپارکر کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 4 بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار بچے سول ہسپتال مٹھی میں داخل تھے جہاں 24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی اموات ہوئیں۔ بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں اور انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے۔ غذائی قلت اور بیماریوں سے رواں سال 134 بچے جاں بحق ہو چکے۔