ہانیہ کی زخمی پوتی سمیت مزید 43فلسطینی شہید:کئی گرفتار:یہودی آبادکاروں نے باغ تباہ کردیا۔
غزہ (نوائے وقت رپورٹ ) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے لیکن اب تک جنگ بندی سے متعلق حتمی فیصلہ ہوسکا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے نصیرات کیمپ میں بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں 43 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ صیہونی طیاروں نے خان یونس میں یورپین ہسپتال کے اطراف میں بھی بم برسائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ یہودی آبادکاروں نے بھی فوج کی سرپرستی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مغربی کنارے میں زیتوں کے 30 درخت اکھاڑ دیئے۔ اسرائیلی حملے میں زخمی حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی پوتھی بھی چل بسی‘ نام ملک تھا۔ یہ چوتھی پوتی ہے جو شہید ہوئی ہے۔ 10 اپریل کو کار پر حملے میں زخمی ہوئی تھی۔ ہانیہ کے 3 بیٹے حازم‘ عامر اور محمد شہید ہو گئے تھے۔