زرمبادلہ کے ذخائر، ایک ہفتہ میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 5 اپریل تک ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں استحکام رہا جو صرف ایک لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔