• news

اسرائیل کے حامی دہشت گرد کا سڈنی چرچ میں حملہ،  مخالف پادری سمیت 4 افراد زخمی

سڈنی (نیٹ نیوز) سڈنی میں  دو روز کے بعد  اسرائیل کے حامی دہشت گرد  کے چاقو کے ایک اور حملے میں اسرائیل مخالف پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ چرچ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ بشپ میری ایمانویل کرسٹ گڈشیفرڈ چرچ میں وعظ میں مصروف تھے کہ نامعلوم حملہ آور نے ان پر چاقو کے وار کردیے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے میری ایمانویل نے غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔پولیس کے بیان میں کہا گیا افسران نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور وہ تحقیقات میں پولیس سے تعاون کر رہا ہے۔پولیس نے بتایا متاثرہ افراد کے زخموں کی نوعیت بہت سنگین نہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایمبولینس سروس نے بتایا 20 سے 70 سال کی عمر کے 4 زخمی افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔طانوی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں گہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو پادری کے پاس جاتے اور چاقو کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد چرچ میں موجود لوگ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ہفتے کے روز بھی سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے، واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن