• news

پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے کوشاںہے:خواجہ سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر اور ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈپٹی سیکرٹریز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہا سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے کوشاںہیں۔ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا منصوبہ جنگی بنیادوں پر مکمل کر رہے‘ ادویات فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کرینگے‘ سربراہان صفائی انتظامات یقینی بنائیں۔ عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سہولت  جاری رہے گی۔ علاوہ ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ حماد الرب و دیگر افسران جبکہ وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پرنسپل ساہیوال ٹیچنگ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن، ایم ایس وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ایکسین بلڈنگز ساہیوال و دیگر نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو کی ٹیچنگ ہسپتال میں منتقلی، وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کے اضافے، کیتھ لیب، گوجرانولہ ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ، نرسنگ سکولز، کالجز، ہوسٹلز اور نئے جنرل ہسپتال پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیااور سست روی پر افسران سے اظہار برہمی کرتے ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل 30 اپریل تک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر-دی نیشن