ثابت ہوچکا اسرائیل قابل تسخیر‘ضرورت عالم اسلام کے اتحاد کی ہے‘ لیاقت بلوچ
لاہور(نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کیساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی پر منصورہ میںملاقات کی، انہیں عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی ۔بعدازاں معروف دانشور تسنیم فاروق کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں گفتگو کرتے انہوں نیکہا ایران نے اسرائیل پر ڈرون میزائلوں سے حملے میں اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا۔ دوسری مرتبہ ثابت ہوگیا کہ اسرائیل قابلِ تسخیر ہے، ضرورت صرف عالمِ اسلام کے اتحاد اور جراتمندانہ مشترکہ اقدام کی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کیلئے ممکن نہ ہوگا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی، نیتن یاہو کے پاگل پن کی سرپرستی جاری رکھ سکیں۔ عالمی اداروں اور قیادت کو مسلم دشمنی، انسانیت کے قتل عام پر مجرمانہ غفلت ترک کرکے اسرائیل کو اب روکنا ہوگا ۔