• news

پی آئی ٹی بی ریجنل پلان 9 ‘ راولپنڈی‘کھاریاں ، کامرہ میں درخواست وصولی کا آغاز 

 لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبے ریجنل پلان 9 کے تحت راولپنڈی‘ کھاریاں اور کامرہ میں نئے انکیوبیشن سنٹرز میں نئے سیشن کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی کا آغاز کر دیا گیا ۔ ایئر یونیورسٹی اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تعاون سے   نئے قائم کردہ سینٹرز میں سٹارٹ اپس کو کام کرنے کی جگہ، نیٹ ورکنگ کے مواقع، مفت قانونی رہنمائی اور کاروباری معاونت حاصل ہو گی۔  پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا  286 سٹارٹ اپس کیساتھ مجموعی طور پر ریجنل پلان 9 کے تحت 11 انکیوبیشن مراکز فعال ہیں جو 2600 سے زائد ملازمتیں فراہم کر رہے ہیں۔  سٹارٹ اپس کو پروٹوٹائپنگ اور پروڈکشن کیلئے مینوفیکچرنگ  سہولیات اور انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کا موقع  ملے گا۔  ایئر یونیورسٹی   اور  تکنیکی تربیتی مراکز کی موجودگی سٹارٹ اپس کو ہنر مند افراد اور ممکنہ بھرتیوں کے بھرپور ٹیلنٹ پول تک رسائی فراہم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن