مجلس شہریان لاہور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی:خلیق احمد بٹ
لاہور(نیوز رپورٹر) مجلس شہریانِ لاہور کے صدرصوفی خلیق احمد بٹ،چیئرمین شیخ محمد انور،وائس چیئرمین ملک محمد الیاس،سینئر نائب صدر فیض الباری،نائب صدر فاروق احمداورڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق خان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ لاہور حکومتی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لا پراہی سے مسائلستان بن چکا ہے۔ہرشہری کرپٹ مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔ آج ہم شہریانِ لاہور کے حقوق کے حصول کی قانونی اور آئینی جنگ لڑنے کیلئے شہر لاہور کی نمائندہ فلاحی تنظیم ’’مجلس شہریانِ لاہور‘‘ کے قیام کا اعلان کررہے ہیں جو ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی۔ شہری‘ میڈیا پرسنزاہم مسائل کی نشاندہی کریں ضرورت پڑنے پر پْرامن احتجاج سمیت دھرنوں و دیگر ذرائع کو بروئے کار لائیں گے۔ ہم تمام اہلیان لاہور مردوخواتین کو اس تنظیم کا ممبر بننے کی دعوت دیتے ہیں۔