• news

عمران کو ہیرو نہ بنائیں‘ مقدمات کافیصلہ جلد کیا جائے:رحمت رودگ

 فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے مطالبہ کیا ہیکہ عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ جلد کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم  کیے جائیں اسے بلاوجہ جیل میں بند کر کے ہیرو نہ بنایا جائے  انہوں نے کہا کہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور ذمہ داران ناقابل معافی ہیں۔فوج کے خلاف مہم کھلم کھلا غداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس کالاشاہ کاکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کھال پختہ کرنے کا منصوبہ زرعی ترقی کا باعث ہے۔ کسان ملک کا 65 فیصد طبقہ ہے انہیں سہولیات فراہم کرکے ملکی خوشحالی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن