• news

بابر اعظم متعدد ٹی ٹونٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، نیوزی لینڈ کیخلاف 18 اپریل سے شروع ہونیوالی پانچ میچوں کی T20I سیریز میں ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بابر متعدد سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔  تین ٹی ٹونٹی میچز میں فتوحات انہیں سب سے کامیاب ٹی ٹونٹی کپتان بنا دیگی ، وہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کا ریکارڈ توڑینگے جنہوں نے بطور کپتان 56 میچز میں 44 فتوحات حاصل کی ہیں۔ بابر اس وقت انگلینڈ کے آئن مورگن (72 میچز) اور افغانستان کے اصغر افغان (52 میچز) کے ساتھ بحیثیت کپتان 42 ،42 فتوحات کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن