• news

شان مسعود ، حسن علی، میرحمزہ ، محمد عباس  کو انگلش کاؤنٹی کیلئے این او سی جاری 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 4 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو بالترتیب یارک شائر، واروک شائر، گلیمورگن اور ہیمپ شائر کی جانب سے کھیلنے کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلیء پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن