فرانسیسی خاتون اول کا خود کو مرد کہنے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع
پیرس (آئی این پی)فرانس کے صدر کی اہلیہ بریگیٹ میکرون نے خود کو مرد کہنے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر سرگرم انفلوئنسر خواتین نے دعوی کیا تھا کہ بریگیٹ میکرون دراصل جین مشیل ٹروگنیو نامی لڑکا پیدا ہوئی تھی اور 1980 کی دہائی میں عورت بن گئی تھی، دعوے نے فرانس میں ہلچل مچا دی تھی۔فرانس کی خاتون اول بریگیٹ میکرون نے اپنے متعلق بچپن میں مرد ہونے کا پراپیگنڈا کرنے والوں سے نمنٹے کیلئے عدالت کا سہارا لے لیا، ان کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت جون میں شروع ہو گی۔