سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
کراچی (این این آئی)سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے ذریعے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کے اہل امیدواروں کی بھرتیاں کی جائیں گی۔