دہشتگردی کی حالیہ لہر،پنجاب میں 9ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل
لاہور ( این این آئی) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں متحرک 9ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9ہزار 883افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ 19ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ہے۔مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ 753عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ واچ لسٹ میں شامل کیے گیے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔