• news

بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار

 کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار ہے۔سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا تاہم بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکا، پارٹیوں میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن