• news

مہنگائی وراثت میں ملی، شہبازشریف دن رات عوام کو ریلیف دینے میں مصروف: رانا تنویر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دن رات ایک کرکے عوام کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں۔ مہنگائی ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ 2018ء میں ایک نالائق نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانپور میں سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر، عنایت علی ٹھیکیدار، ملک اسماعیل ڈوگر، میاں مشتاق احمد مہر، طارق سعید بھٹی، شوکت علی ناز، حسان ریاض، عمر حیات، طارق ڈوگر، ملک راشد، ملک تنویر زرگر، علی اکبر سندھو، محمد ارشد بھٹی، سیٹھ محمد الیاس، جاوید احمد جٹ، انجینئر محمد اسلم ورک، خضر حیات ورک، محمد الیاس بھٹی و دیگر موجود تھے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر نوجوانوں کیلئے منی سٹیڈیم کے قیام کا اعلان کیا اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ہر ممکن یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جبکہ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بھی مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن