وفاقی تعلیمی اداروں کے 529 اساتذہ کو ٹائم سکیل ترقی دینے کی منظوری
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 529 اساتذہ کو ٹائم سکیل ترقی دینے کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اساتذہ تنظیموں کے رہنمائوں فضل مولا،ملک امیر خان،منصور شاہ سمیت دیگر نے سیکرٹری ایجوکیشن کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو ترقی کا بنیادی حق ملا ہے جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی، تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ٹائم سکیل ترقی دینے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس پانچ جنوری 2024 کو ہوا تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار تھا،سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے ڈی پی سی کی سفارشات کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دئیے، گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 529 اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی ہے، جس میں سکولوں اور کالجز کے وائس پرنسپل،پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق 13 پرنسپلز کو گریڈ اکیس 90اسسٹنٹ پروفیسرز کو انیس گریڈ، 173 وائس پرنسپل کو بھی گریڈ انیس میں ٹائم سکیل ترقی دے دی گئی ہے، اسی طرح 103 اسسٹنٹ پروفیسرز،پرنسپل کو گریڈ بیس میں ٹائم سکیل ترقی دے دی گئی ہے،8 ڈپٹی ہیڈ مسٹریس کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی ہے،