مسلم لیگ (ن) کی پی پی کووفاقی کابینہ میں شمولیت پرآمادہ کرنے کی ایک اور کوشش
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کووفاقی کابینہ میں شامل ہونے پرآمادہ کرنے کی ایک اور کوشش کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں پیپلز پارٹی کودوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت کافیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی رہنماپیپلز پارٹی سے بات کریں گے۔ بتایاگیا ہے کہ اپوزیشن کے الائنس کے بعد اس پر غور کیا گیا ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی میں اس حوالے سے تقسیم پائی جاتی ہے ۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کے مطابق ہمیںاشارے دئیے گئے ہیں لیکن جب باقاعدہ بات ہوگی تو پھر مشاورت کریں گے ۔