جارجیا: اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے حریف کو مکا دے مارا‘ ایوان اکھاڑہ بن گیا
جارجیا (نیٹ نیوز) جارجیا کے اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے اپنے حریف کو زوردار مکا دے مارا، جس کے بعد ایوان اکھاڑا بن گیا۔ جارجیا کی حکمران جماعت ڈریم کے پارلیمانی سربراہ ایوان میں ایک بل پیش کر رہے تھے کہ اس دوران اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے ان پر دھاوا بول دیا۔ ایوان کی کارروائی نیشنل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ اس دوران مموکا مدینارازے متنازع بل پاس کروانے کی کوشش میں اس سلسلے میں تقریر کر رہے تھے کہ اپوزیشن رکن پارلیمنٹ الیکو ایلیشاشولی آئے اور انہیں مکا مار کر ڈائس سے دور کر دیا۔ اس کے فوراً بعد ہی دونوں اطراف سے اراکین پارلیمنٹ لڑنے کے لئے دوڑ پڑے اور ایوان اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔