گوجرانوالہ ‘ساہیوال ‘سیالکوٹ4خواتین ‘ڈسکہ سول ہسپتال میں لڑکی سے زیادتی
گوجرانوالہ‘ساہیوال ‘ڈسکہ ( نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگاران‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے 3خواتین اور2 لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بناڈالا۔گوجرانوالہ برکت کالونی کے رہائشی محنت کش امین کی سات سالہ بیٹی (ن) گلی میں کھیل رہی تھی جسے محلے دار ملزم اشتیاق ورغلا کر اپنے گھر لے گیااور زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں 96/6-Rکارہائشی رکشہ ڈرائیور عظیم مسیح اور دانش مسیح کے رکشہ میں گائوں کی 2خواتین (ش) اور ( ص ) شہر میں جانے کیلئے سوار ہوئیں راستے میں ساما ن لینے کے بہانے رکشہ اپنے گھر لے گئے اور وہاں زیادتی کی کوشش میں انہیں برہنہ کرکے ویڈیو بنالی۔ شور واویلا پر ملزمان فرارہوگئے۔ بعدازاں ملزم ویڈیو ز لیک کرنے کی دھمکیاں دیکر خواتین کو بلیک میل کرتے رہے۔ اوباش ملزم کی سول ہسپتال ڈسکہ کے واش روم میں (ب)لڑکی کیساتھ زیادتی کرڈالی ۔ سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ بن پھاٹک کی رہائشی (م) پیسوں کی ضرورت پڑنے پر تہمینہ نامی خاتون سے ادھا ر کا تقاضا کیا تو خاتون اسے ایک گھر لے گئی جہاں ایک نامعلوم شخص نے زیادتی کر ڈالی۔