• news

 اندرون سندھ ڈاکوؤں کو ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے  بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا دعویٰ 

 کراچی (این این آئی)سابق نگران وزیر داخلہ سندھ برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اندورن سندھ ڈاکوؤں کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی (ایم این ایز) (ایم پی ایز) کی حمایت حاصل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے بتایا کہ سیاسی بھرتیوں کا خمیازہ کراچی والوں کو ڈاکوؤں کی شکل میں بھگتنا پڑرہا ہے۔وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مقامی سردار ڈاکوؤں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اندورن سندھ ڈاکوؤں کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی (ایم این ایز) (ایم پی ایز) کی حمایت حاصل ہے۔حارث نواز نے ضیا لنجار کو مشورہ دیا کہ الزام لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن