پاکستان نے 6.8 ارب روپے کے انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کر دیئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے 6.8 ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی کر دی۔ سٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق حکومت کا نیلامی میں 190 ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کرنے کا ہدف تھا۔ حکومت نے تین سال کیلئے 4.14 ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کئے۔ تین سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 13 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 16.65 فیصد رہی۔ حکومت نے 6 سال کے 1.64 ارب روپے مالیت کے بانڈ اور دس سال کے 1.05 ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کئے ہیں۔ دس سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 14.35 فیصد برقرار رہی۔ نیلامی میں 20, 15 اور 30 سالہ بانڈ کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔