پاکستان‘ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) امریکہ نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے۔ قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔ پاکستان سے تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔ یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔