• news

رپورٹ بے وقعت، فیض آباد دھرنا کمشن مذاق، گریبان میں جھانکے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمشن رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں۔ فیض آباد کمشن رپورٹ نہ مستند ہے اور نہ ہی قابل بھروسا ہے۔ فیض آباد کمشن ایک مذاق تھا۔ جنرل (ر) فیض حمید اور جنرل (ر) باجوہ تو کمشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔ صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے۔ وہاں جا کر احساس ہوا یہاں کوئی سنجیدگی نہیں، آنا ہی نہیں چاہئے تھا۔ فیض آباد کمشن گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے فرض نبھایا یا نہیں۔ خواجہ آصف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فریادوف نے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آذر بائیجان کو ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دفاعی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن