• news

اسلام آباد میں اجلاس: چینی شہریوں، کمپنیز سٹاف کے تحفظ کے عزم کا اعادہ 

اسلام آباد (وقائع نگار) چینی شہریوں اور دارالحکومت میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر دفتر، آئی سی ٹی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی عاصم ایوب نے میٹنگ کی سربراہی کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (سکیورٹی) اسلام آباد پولیس، ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، اے آئی جی (اسپیشل برانچ) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایسٹ) سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ مقصد چینی شہریوں کے لیے موجودہ سکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لینا، ممکنہ کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کے تحفظ کو تقویت دینے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کی انمول شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے، شرکاء نے چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں اعتماد، احترام اور یکجہتی پر مبنی تعاون کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے اپنی ثابت قدمی پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن