نابینا افراد کیساتھ معاملات طے‘ سمری وزیراعلیٰ ہائوس بھیج دی،سہیل شوکت بٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ملازمت کے حصول کیلئے بینائی سے محروم افراد کے احتجاج کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوری ایکشن لے لیا ہے۔ ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ داتا دربار کے قریب پناہ گاہ میں نابینا افراد کیساتھ معاملات طے کرلیے۔پنجاب حکومت ان افراد کے مطالبات پہلے ہی ماننے کا عندیہ دے چکی ہے اور ڈیلی ویجز میں اضافہ اور کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری 2روز قبل سی ایم آفس بھیج دی گئی ہے۔ محکمہ پہلے ہی پناہ گاہ میں مقیم ان 350 کے قریب نابینا افراد کوکھانا ورہائشی جیسی سہولیات بہم پہنچا رہا ہے۔ اب ان کی قیادت میںمختلف اضلاع سے نابینا افراد کی لسٹ بنانی ہے کہ کس علاقے کے کتنے افراد مستفید ہوں ۔